کھیل
09 جنوری ، 2017

قطراوپن ٹینس کا فائنل نوواک جوکووچ نےجیت لیا

قطراوپن ٹینس کا فائنل نوواک جوکووچ نےجیت لیا

 

نوواک جوکووچ نے قطراوپن کے فائنل میں عالمی نمبرایک اینڈی مرے کو شکست دے کر سال کا پہلا ٹائٹل حاصل کرلیا۔

سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-3،5-7 اور6-4 سے شکست دیدی۔اینڈی مرے نے 2016 میں جوکووچ سے عالمی نمبر ایک کا درجہ چھین لیا تھا ، جوکووچ کی مرے کے خلاف یہ 25 ویں فتح ہے۔

نوواک جوکووچ نے میچ کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً سال کا آغاز کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے،قطراوپن میں کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے 2 لاکھ 9 ہزار 665 ڈالر کی سال کی پہلی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

مزید خبریں :