09 جنوری ، 2017
لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ہم مصباح الحق سے جانے کا کیوں کہا جا رہاہے جب ہمارے پاس اس کا متبادل ہی نہیں ہے، وجہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا کمزور نظام ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’’مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس مصباح کا متبادل نہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا کرکٹ کا نظام کتنا کمزور ہے۔‘‘میانداد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کبھی متبادل کا سوچا ہی نہیں۔
دنیا میں ہر جگہ ایک نظام موجود ہے اور کھلاڑی آتے اور جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ہم نے ایسا کوئی نظام بھی تشکیل نہیں دیا۔ ہم اب مصباح سے جانے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا ہم نے اس کا متبادل ڈھونڈ لیا ہے؟ بدقسمتی سے ان سوالوں کا جواب نہیں ہے اور اب یہ مکمل طور پر مصباح پر منحصر ہے۔