10 جنوری ، 2017
عالمی شہرت یافتہ آف اسپنرسعید اجمل نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کو غلط سلیکشن کا نتیجہ قرار دیدیا،ان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کو نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔
سعید اجمل کا آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں شکست پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹیم کےانتخاب میں سلیکشن کمیٹی کو زیادہ توجہ اوربہترین منصوبہ بندی کرنی چاہئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہی رویہ رہا تو ہاکی جیسا انجام کرکٹ کا بھی مقدر بن سکتا ہے۔