10 جنوری ، 2017
عسکریت پسند تنظیم داعش نے مصر کے شمالی صوبہ سینائی میں سکیورٹی چوکی کے قریب دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکے میں 9سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
عرب ٹی وی کے مطابق داعش نے یہ بات سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے بیان میں کہی ہے اور ساتھ ہی مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔
گزشتہ روز مصر کے شمالی صوبہ جزیرہ نما سینائی کے شہر عريش ميں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ایک سکیورٹی چيک پوسٹ پر فائرنگ اور بعد ازاں کچرا اٹھانے والی گاڑی سے دھماکا کيا، حملے ميں کم از کم نو اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ متعدد اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔