10 جنوری ، 2017
ترک فورسز نے شام کے شمالی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 19 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔
ترک فوج کے بیان کے مطابق فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی شام کے شہر الباب سے ملحقہ دو دیہات بزاعہ اور سفلانیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی اور توپوں کی مدد سے بمباری کرتے ہوئے 367 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
کارروائی کے دوران 19 جنگجوؤں کو ہلاک، اور متعدد ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں سمیت 3 بارودی گاڑیوں اور راکٹ لاؤنچنگ پیڈز کو تباہ کردیا۔