پاکستان
27 جون ، 2012

بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش موسم خوشگوار

بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش موسم خوشگوار

اسلام آباد…ملک کے بعض علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے تو کہیں ابر کرم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔راول پنڈی اسلام آباد سمیت بعض بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ ، ہزارا ، پشاور ، کوہاٹ، گوجرانوالہ ، لاہور ،سرگودھا،راول پنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ مزید بارش کی توقع ظاہرکی ہے۔ جب کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی اس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سبی 47 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا،دادو میں 46 ، جیکب آباد ،لاڑکانہ ، سکھر ، موئنجوداڑو میں 45 ڈگری رہا۔ پشاور 41،اسلام آباد ، لاہور میں 40 ڈگری،کراچی ، کوئٹہ 34 ، گلگت 28 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :