10 جنوری ، 2017
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں27 افراد ہلاک جبکہ 70زخمی ہوگئے تھے۔
مذکورہ دونوں خودکش حملے افغان پارلیمنٹ کے قریب الگ الگ کیے گئے، جن میں سے ایک حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔