10 جنوری ، 2017
شام میں سرگرم امریکی اسپیشل فورسز نے ایک کاروائی کے دوران داعش کے دو درجن رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسپیشل فورسز نے گزشتہ روز شام کا صوبہ دیر الزور میں کیا گیا خفیہ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، جس کے دوران داعش کے متعدد رہنماوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
دریں اثنا برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ اس کارروائی میں 25 جہادی مارے گئے، جبکہ اس کاروائی میں چار امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا تھا۔