10 جنوری ، 2017
افغان صدراشرف غنی کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک افغانستان میں امن کے لیے مدد کریں۔
عرب اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان اپنےآپ کودہشتگرد گروپوں سےعلیحدہ کرے،دہشتگرد گروپ اسلامی ممالک کے لیےخطرہ ہیں،سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک شدت پسندرہنماؤں پرمفاہمت کےلیےدباؤ ڈالیں۔
افغانستان کےسعودی عرب،یواےای سمیت اسلامی ممالک سےاچھےتعلقات ہیں، پاکستان کا بہترمفاد افغان حکومت کے ساتھ ہے، داعش پورے خطےکے لیےخطرہ ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کچھ ممالک اچھےبرےدہشتگردوں میں فرق کرتےہیں،اور کہتے ہیں کہ جودہشتگردملک سےباہرکارروائیاں کریں اچھےدہشتگردہوتےہیں۔