12 جنوری ، 2017
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب بیٹسمین کامران اکمل کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
انکار کے بعد پاکستان کے قومی سیزن کی ساکھ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ایسے میں بدھ کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی چیئر مین کی ہدایت پرپنڈی اسٹیڈیم میں ریجنل کوچز سے ملا قات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ تینوں فارمیٹس کے لئے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کریں اور ان کے بارے میں سلیکٹرز کو بتائیں۔
اس موقع پر قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتا ق احمدبھی انضمام الحق کے ساتھ موجود تھے،اس میٹنگ میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے حکمت عملی بنائی گئی۔