12 جنوری ، 2017
قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ کا آج سے کراچی میںآغازہورہا ہے،ایونٹ کی انعامی رقم ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہے۔
قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل خلیل نے کہا ہے کہ 54 ویں قومی فیوچر بیڈمنٹن چیمپئن شپ جمعرات سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں شروع ہوگی جو 17جنوری تک جاری رہے گی۔
ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی، نیشنل بینک اپنے اعزاز کا دفاع کریگی، ایونٹ میں ساڑھے چار لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی۔