27 جون ، 2012
ہلسنکی …ایک ریسرچ کے مطابق دنیا میں لاکھوں افراد ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو کر جان کی بازی ہارجاتے ہیں، فن لینڈ میں اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کیلئے برین جِم(Brain Gym) قائم کر دیا گیا ہے۔اس جِم میں دماغی سکون اور دباؤ سے چھٹکارے کیلئے تربیت یافتہ اراکین کے زیرِ نگرانی مختلف طریقوں سے ذہنی تناؤ کا شکار افراد کا علاج کیا جاتاہے جن میں لائٹس، پر سکون موسیقی ، گیمزاور ہلکی پھلکی جسمانی ورزش شامل ہیں۔ان ذہنی اور جسمانی مشقوں سے نہ صرف وہاں آنے والے لوگ ڈپریشن سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوجا تے ہیں بلکہ ان کے ذریعے یاداشت میں تیزی کے ساتھ ساتھ اُن کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔