13 جنوری ، 2017
برسبین ہیٹ کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین برینڈن میک کولم کو بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بنیادپر ایک میچ کےلئے معطل کر دیا گیا ہے ۔
معطلی کے باعث وہ 17 جنوری کو میلبورن اسٹارز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ جوئے برنز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برسبین کی ٹیم اسکارچرز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت پر اوور ختم کرنے میں ناکام رہی۔
رواں سیزن کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ برسبین نے سلو اوور ریٹ کیا اسلئے میک کولم کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا جبکہ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر 500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔