کھیل
13 جنوری ، 2017

قومی کرکٹرز کو خامیاں دور کرنا ہوں گی، میانداد

قومی کرکٹرز کو خامیاں دور کرنا ہوں گی، میانداد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نےکہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2019 ءورلڈکپ کوالیفائر سے بچنے کیلئے کینگروز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں پوری طاقت کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کی وجہ سے قومی ٹیم کا مورال اور اعتماد کم ہوا ہے، کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز آسان نہیں ہو گی اور سیریز میں کامیابی کیلئے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں پوری طاقت کے ساتھ پرفارمنس دکھانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کینگروز کو ہرانے کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے ،فتوحات سمیٹنے کیلئے کھلاڑیوں کو اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہو گی، ٹیم میں ٹکنیکس، مستقل مزاجی کی کمی ہے اگر ان خامیوں کو دور کر لیا جائے تو ہماری ٹیم کینگروز کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

مزید خبریں :