13 جنوری ، 2017
پولیس اور فوج کے اہلکاروں کے بعد اب بھارتی سپرسیڈ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے بھی اپنے خلاف سازش کابھانڈاپھوڑدیاہے۔ وہ کہتے ہیں کچھ کاروباری افرادنےانہیں بدنام کرکےآرمی چیف بننےسےروکا۔
ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے جونیئر افسران سےخطاب میں کہا کہ ان کے خلاف مہم پانچ ماہ سے جاری تھی ۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے پیچھے کچھ ایسے کاروباری افراد تھے جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کی لئے ایسا کیا۔ انہیں بےنقاب کیاجائے۔