دنیا
13 جنوری ، 2017

بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی اپوزیشن جماعتوں پر تنقید

بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی اپوزیشن جماعتوں پر تنقید

بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رہتے بنگلادیش میں ہیں لیکن ان کے دماغ پاکستان میں ہیں ۔

ڈھاکا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور جماعت اسلامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا نے اپنی پرتشدد انتخابی مہم کے دوران سیکڑوں لوگوں کو ہلاک کروایا۔

جبکہ ہزاروں افراد اس میں زخمی ہوئے، سرکاری املاک اور مسجدوں کو نقصان پہنچا،انھوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن، تشدد، قتل و غارت اور لوٹ مار ہی کرسکتے ہیں۔

 

مزید خبریں :