پاکستان
13 جنوری ، 2017

رانا تنویر کا پانی مافیا کی موجودگی کا اعتراف

رانا تنویر کا پانی مافیا کی موجودگی کا اعتراف

 

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی رانا تنویر نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں غیر محفوظ پانی کی بوتلیں بیچنے والوں کی مافیا کام کررہی ہے، لوگ پیسا خرچ کرکے غیر محفوظ پانی پی رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو وہ دوسرے نام سے پانی کی بوتلیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ غیر محفوظ پانی بیچنے والوں کی فیکٹریاں چھوٹے چھوٹے کمروں میں قائم ہے، بوتل کے پانی کے متعلق بل لا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمانہ 30 ہزار سے بڑھا کر تین سے پانچ لاکھ روپے اور سزا چھ ماہ سے بڑھا کر تین سال سے پانچ سال تک کر دی ہے۔

مزید خبریں :