13 جنوری ، 2017
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے، جس کے دوران اقتصادی راہ داری کی سیکیورٹی کے معاملے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے سی پیک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔