دنیا
13 جنوری ، 2017

موصل:عراقی فوج نے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا

موصل:عراقی فوج نے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا

عراقی فوج نے شمالی شہر موصل کے یونیورسٹی کے علاقے میں داخل ہوکر داعش کے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے، اورمتعدد بارودی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق اس دوران عراقی فوج کے خصوصی دستوں نے شہر کے الحریہ پل پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرا دیا، ایک فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ داعش نے فوج کی پیش قدمی روکنے کے لئے کم از کم دو پلوں کو تباہ کردیا، جبکہ داعش کے کئی جنگجوبھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم انکی تعداد بتانے سے گریز کیا گیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والے آپریش میں عراقی فوج کو مزاحمتی ملیشیا سمیت امریکی اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد بھی حاصل ہے، اس کے علاوہ اسٹراٹیجک مشوروں کے لیے امریکی فوجی مشیر بھی عراقی فوج کے ہمراہ ہیں۔

 

مزید خبریں :