16 جنوری ، 2017
صدر وفاق المدارس العربیہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کراچی میں انتقال کر گئے۔
مولانا سلیم اللہ خان کا شمار پاکستان کے جید اور بااثر علماء میں ہوتاتھا ، وہ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مولانا سلیم اللہ خان حسین احمد مدنی کے شاگرد اور مفتی تقی عثمانی کے استاد تھے ۔
مولانافضل الرحمان اور دیگر علمائے کرام نے مولانا سلیم اللہ خان کےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی ، علمی اور تدریسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
مفتی محمدنعیم نے ایک بیان میں کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان کی ملک وملت کے لئے نصف صدی پر مشتمل گراں قدرخدمات ہیں۔ ان کے انتقال سے آج علما اور مدارس یتیم ہوگئے ہیں۔