پاکستان
28 جون ، 2012

بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر دیا گیا

بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر دیا گیا

لاہور… بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کو 27سال بعد رہا کر کے اسے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔کوٹ لکھپت جیل سے بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کو ساتھی قیدیوں نے مٹھائی کھلا کر روانہ کیا۔ذرائع کے مطابق سرجیت سنگھ نے ناشتہ میں پراٹھے کے ساتھ آلو کی بھجیا اور دال بھی کھائی۔ سرجیت سنگھ نے سفید رنگ کی شلوار قمیض،سر پر پگڑی باندھ رکھی ہے۔رہائی کے بعد مختصر گفتگو میں سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قید کے دوران بہت اچھا وقت گزارا،گھر کی یاد ستاتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہنچ کر گولڈن ٹمپل پر ماتھا ٹیکوں گا،بچوں کو سینے سے لگاوٴں گا

مزید خبریں :