28 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…سر کے با ل گر جا ئیں تو دوبا رہ اگا نے کے لیے لو گ ہزار وں جتن کر تے ہیں لیکن ایک بر طا نوی فن کار نے اپنے گنجے سرکو ایک کینوس میں بدل ڈالا ہے۔Phillip نامی اس نو جوان نے بالوں سے محروم ہو نے کے بعد اپنے سر پر ہیر ٹرانسپلا نٹ کروانے کے بجا ئے ان پر منفرد فن پارے بنوانے شروع کر دیئے ہیں۔ ہیڈ آرٹ کا خالق فلپ کبھی اپنے سر پر خو بصور ت تصا ویر پینٹ کر واتا ہے تو کبھی اسے چمکتے کر سٹلز سے سجا لیتاہے ۔ فلپ کا یہ ہیڈ آرٹ فن کے شا ئقین میں بے حد مقبو لیت حاصل کر رہا جس کی با قاعدہ نما ئشیں بھی منعقد ہو چکی ہے ۔