28 جون ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے ہربنس پورہ رنگ روڈ پر پل کاحصہ گرنے ایک ٹرک پر آ گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک نیچے سے گزررہاتھا کہ پل کاحصہ ٹرک پرآن گرا۔ واقعے کے نتیجے میں ائیرپورٹ سے ہربنس پورہ جانے والی ٹریفک بلاک ہو گئی۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار اور کمشنر لاہور سمیت اعلی حکام جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور ٹرک میں پھنسے ہوئے شخص کونکالنے کی کوششیں جاری رہیں، پل کے گرے ہوئے حصے کو کرین کے ذریعے اٹھایا گیا جس کے بعد دبے ہوئے ٹرک ڈرائیور کی لاش نکال لی گئی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پل کا ایک حصہ گرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیرمین سی ایم آئی ٹی، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیف انجینیر ساوٴتھ،ڈین آف یو ای ٹی پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کی انکوائری کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔پولیس کے مطابق پل تعمیر کرنے والی کمپنی روٴف کنسٹرکشن کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔