پاکستان
28 جون ، 2012

منشیات کے ڈان کو سامنے لانا قومی مفاد میں ہے، سپریم کورٹ

منشیات کے ڈان کو سامنے لانا قومی مفاد میں ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد… سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد خواجہ نے کہاہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو متاثر کرنے والے منشیات کے بڑے ڈانز DONSکو سامنے لانا ، قومی مفاد میں ہے، منشیات کے بڑے مگر مچھوں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دس کلوگرام ہیروئن اسمگلنگ کے کیس میں اے این ایف کی ایک اپیل پر سماعت کی، اپیل میں کیس کے ایک معاون ملزم لاہور کے فہیم بابر کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے، اے این ایف کے کمانڈر نے کہاکہ ٹرائل میں بہت مسائل رہتے ہیں، یہ کیس دوران ٹرائل ، مس ہینڈل ہوا، چیف جسٹس نے کہاکہ جب شہادت نہ تو معاملہ عدالت کے گلے میں ڈال دیا جاتا ہے، شہادت تھی تو ٹرائل میں کیوں پیش نہ کی، یہ قابل تشویش ہے، اے این ایف کو پتا نہیں ہوتا کہ کیا کرنا ہے، اس وجہ سے کیسز خراب ہوتے ہیں، جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اے این ایف کیسی استغاثہ ہے،دیکھنا ہوگا کہ کہیں اے این ایف میں ہی تو کرپشن نہیں ہوئی، بغیر شہادت کسی کو پھانسی پر نہیں چڑھایا جاسکتا،بعد میں مقدمہ کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے شہادتیں طلب کرلیں جبکہ بری ملزم کو نوٹس بھی جاری کردیاگیا ۔

مزید خبریں :