28 جون ، 2012
لاہور… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، اسمبلی کومدت پوری کرنی چاہئے۔ان کی خواہش تھی کہ وہ باوقار طریقے سے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ چھوڑیں، ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار لاہور پہنچنے پرایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں ،وہ چاہتے تھے کہ جب بھی جائیں،باوقارطریقے سے جائیں،یوسف رضاگیلانی نے مزید کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے تھے، ان کی یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔