پاکستان
28 جون ، 2012

میر پور خاص ،پولیس اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلے

میر پور خاص ،پولیس اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلے

میر پور خاص … میر پور خاص میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس اہل کاروں کے ایک گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایسے ہی ایک مغوی کے اہل خانہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اغواکی وارداتوں میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف میر پور خاص میں سیٹلائٹ ٹاوٴن کے رہائشی ملک آفتاب نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز سمیت سات آٹھ پولیس اہل کاروں نے کئی افراد کی موجودگی میں انہیں اغوا کیا اور پندرہ روز بعد دس لاکھ روپے تاوان لے کر چھوڑا۔ مغوی کی رہائی کے بعد اہلخانہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی میر پورخاص سے پندرہ روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تحقیقاتی افسر اے ایس پی سٹی اختر فاروق کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ اس مرحلے پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغوی کے اہل خانہ اور رشتے داروں کے بیانات میں تضاد ہے۔

مزید خبریں :