28 جون ، 2012
کوالالمپور …بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال آئی سی سی کے صدر نہ بن سکے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نائب صدر کا عہدہ ہی ختم کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ سال بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کو اس وعدے پر آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد کیا تھا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، لیکن بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان نہ آئی، نہ ہی آئی سی سی کی نائب صدارت بنگلا دیش کو مل سکی، کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کی گورننگ کونسل نے نائب صدر کا عہدہ ہی ختم کردیا۔ اب اسکی جگہ چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے، آسٹریلیا او نیوزی لینڈ کے مشترکہ امیدوار ایلین آئزک آئی سی سی کے نئے صدر ہونگے، جبکہ ہارون لورگاٹ کی جگہ ڈیو رچرڈسن کو نیا چیف ایگزیکٹیو مقرر کردیا گیا ہے۔