28 جون ، 2012
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی ہوئی کسی جماعت سے بھی اتحاد نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی کے مرکز منصور میں منور حسن سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف دونوں عدلیہ کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں، عدلیہ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو لاپتا کرنا غلط عمل ہے۔عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے ناموں کی فہرست دی جائے۔ اِس موقع پرجماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں کئی حوالوں سے پہلے ہی اتفاق پایا جاتا ہے۔