کاروبار
28 جون ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد … عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ اوگرا کی طرف سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری کے مطابق 5روپے دو پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 84روپے49 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 2روپے 48پیسے کمی کے ساتھ 97 روپے21 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 54 پیسے کمی کے بعد 86روپے 25پیسے فی لیٹر، ایچ او بی سی کو 6 روپے 44 پیسے کمی سے 106 روپے 88 پیسے فی لیٹر ، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 86پیسے کمی کرکے 83روپے 71 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم کی 15 روزہ نئی قیمتوں کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :