کاروبار
28 جون ، 2012

تیل کی خریداری، بجلی پیداواری کمپنیوں کی پی ایس او کو صرف 60 فیصد ادائیگی

تیل کی خریداری، بجلی پیداواری کمپنیوں کی پی ایس او کو صرف 60 فیصد ادائیگی

اسلام آباد … مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے،پی ایس او سے تیل خرید کر بجلی کی پیداواری کمپنیاں اس کے بدلے صرف 60 فیصد رقم ادائیگی کرتی ہیں۔ پی ایس او کے مطابق ادارہ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ماہانہ اوسطاً 32 ارب روپے کا فیول فروخت کرتا ہے مگر پاور کمپنیاں ادائیگیوں کیلئے ادارے کو سخت پریشان کرتی ہیں۔ یکم جون سے 27 جون کے دوران بھی پاور کمپنیوں نے صرف 17 ارب 59 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی ہیں جو فروخت کیے جانے والے فیول کی مالیت سے کہیں کم ہے۔ 27 جون کو پی ایس او کو حبکو سے 2.5 ارب روپے، کیپکو سے 1 ارب جبکہ واپڈا سے 68 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول ہوئے جو 17 ارب 59 کروڑ روپے کی مجموعی رقم میں شامل ہے۔

مزید خبریں :