کاروبار
28 جون ، 2012

زر مبادلہ ذخائر 26 ماہ کی کم ترین سطح 14 ارب 96 کروڑ ڈالر پر

زر مبادلہ ذخائر 26 ماہ کی کم ترین سطح 14 ارب 96 کروڑ ڈالر پر

کراچی … مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر صرف 3 ماہ کے درآمدی بل کیلئے بھی ناکافی ہیں۔ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال ملکی ادائیگیاں وصولیوں کے مقابلے میں 3.8 ارب ڈالر زائد ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے اور روپیہ بھی غیر مستحکم ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق صرف ایک سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 96 روپے کی سطح پر آگیا۔

مزید خبریں :