28 جون ، 2012
کراچی… پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے امکان کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے خریداری گھٹا دی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز حکام کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان کی قیمتیں کم ہونے سے پہلے ٹینک میں کم سے کم تیل رکھنے کی کوشش میں فروخت بہت محدود کر دی ہے، ایک چھوٹی آئل کمپنی کے ایم ڈی نے بتایا کہ روزانہ 25 آرڈرز کے مقابلے میں صرف دو آرڈرز موصول ہوئے ہیں جس سے خرید کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔، کمپنیز کے مطابق یکم جولائی کے بعد تیل کے حصول میں 15 جون کی طرح مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ قیمت کم ہونے کے بعد تمام پمپ مالکان سے یکدم طلب پوری کرنا مشکل ہوتا ہے۔ دوسری جانب آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق کوئی ایسا فریم ورک نہیں جسکے تحت پمپ مالکان کو کم سے کم تیل کی مقدار رکھنے پر مجبور کیا جا سکے۔