24 جنوری ، 2017
عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے بھارت میں 382 کروڑ روپے کما لیے، دنیا بھر سے فلم کی کمائی 735 کروڑ سے زائد ہوگئی ۔
’دنگل‘ 400 کروڑ کے ریکارڈ سے تھوڑا پہلے رن آؤٹ ہوجائے گی کیونکہ کل سے 2 بڑی فلموں کا مقابلہ شروع ہوگا،کل سے شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ اور ریتک کی فلم ’قابل‘سنیما گھروں پر راج کریں گی۔
امریکی میگزین فوربز کی جابن سے عامر خان کو بالی ووڈ کا نیا بادشاہ کہا گیا ہے، ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ عامر خان کی ’دنگل‘ فلم نے باکس آفس پر ریکارڈز قائم کرکے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے نئے بادشاہ ہیں۔