صحت و سائنس
28 جون ، 2012

سگریٹ نو شی سے بچا ؤ کی ویکسین تکمیل کے قر یب

سگریٹ نو شی سے بچا ؤ کی ویکسین تکمیل کے قر یب

نیویارک…این جی ٹی…بچوں کو پو لیواور خسر ہ سے بچانے کے لیے تو ویکسین لگا ئی جا تی ہی ہے لیکن آنے والے چندسا لوں میں سگریٹ نو شی سے بچا ؤ کی ویکسین بھی لگا ئی جا ئے گی ۔ امریکی سا ئنسدان ایسی ویکیسن بنا نے کے آخری مر احل میں دا خل ہو گئے ہیں جس کا ایک انجکشن لگا نے کے بعد بچے عمر بھر سگریٹ نو شی کی عا دت میں مبتلا نہیں ہو نگے ۔ اس ویکسین میں ایسے کیمیکلز شا مل کیے گئے ہیں جو سگریٹ میں مو جو د نکو ٹین کو دما غ سے پہنچنے سے پہلے ہی ختم کر دیں گے یوں پہلی بار سگریٹ پینے کے با جو د بھی نو جو ان اس کی عا دت میں مبتلا نہیں ہو نگے ۔ ابتدائی طور اس ویکسین کے چو ہو ں پر کا میاب تجربا ت کر لیے گئے ہیں جس کاچند سا لوں میں انسا نوں پر بھی استعما ل شروع کر دیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :