پاکستان
28 جون ، 2012

شب برات کو خواب دیکھنے کے لیے ابھی سے بے چینی ہے، منظور وسان

شب برات کو خواب دیکھنے کے لیے ابھی سے بے چینی ہے، منظور وسان

کراچی…سابق وزیرداخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان نے کہا ہے کہ وہ اپنا نیا خواب پندرہ شعبان کو دیکھیں گے،شب برات کو خواب دیکھنے کے لیے ابھی سے بے چینی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ اب انتخابات تک سندھ کا کوئی اور وزیرداخلہ مقرر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل تک سندھ کی وزارت داخلہ کی ذمہ داری منظور وسان کے پاس تھی تاہم وہ علالت کے باعث ایک ماہ کی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے جہاں سے وہ گزشتہ ماہ واپس آگئے تھے، تاہم اسکے بعد سے وہ سیاسی طور پر بھی غیر سرگرم ہیں اور انکی وزارت کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔

مزید خبریں :