پاکستان
29 جون ، 2012

حقانی نیٹ ورک کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کا بل امریکی کانگریس میں پیش

حقانی نیٹ ورک کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کا بل امریکی کانگریس میں پیش

واشنگٹن …حقانی نیٹ ورک کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کا بل امریکی کانگریس میں پیش کردیا گیا ہے، جمعرات کوپیش کیے جانے والے اس بل میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا کی ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جماعتیں حقانی نیٹ ورک دہشتگرد سمجھتی ہیں،ایک امریکی عہدیدار کے مطابقبل کی منظوری کے بعد حقانی نیٹ ورک کی مدد کرنا غیر قانونی ہوگا، جبکہ طالبان سے مذاکرات کرنا بھی مشکل ہوجائیگا۔بل پیش کرنے میں پیش پیش ری پبلکن رکن مائیک راجرز کے مطابق حقانی نیٹ ورک امریکا کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ بل اینٹلی جنس ،آرمڈ سروسزاور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہوں نے پیش کیا۔بل میں اوبامہ انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :