پاکستان
27 جنوری ، 2017

پی ٹی آئی کا دانیال عزیز کو وزیر بنانے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا دانیال عزیز کو وزیر بنانے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

 

 

تحریک انصاف نے دانیال عزیز سے متعلق انوکھی حکمت عملی تیارکرلی، پی ٹی آئی نے دانیال عزیز کو وزیر بنانے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاوٴ نوٹسز جمع کروائے گی،وزارت نہ ملنا سنگین معاملہ ہے، وزیراعظم کے نوٹس میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ عمران خان اور پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد کیا گیا، دانیال عزیز کو وزیر نہ بنایا گیا تو ان کی ذہنی حالت بگڑنے کا خدشہ ہے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اور اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے دانیال عزیز کو وزارت دینا ضروری ہے۔

مزید خبریں :