27 جنوری ، 2017
احمر رحمان...کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر کیماڑی کے علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر نیٹی جیٹی پل پر احتجاج کیا، پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
ٹاور کے قریب نیٹی جیٹی کے پل پر کیماڑی کچھی پاڑا کے مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے کے باعث نیٹی جیٹی پل سے کیماڑی جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا ہے جس کے باعث نیٹی جیٹی پل پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں کئی ماہ سے پانی نہیں آرہا ہے اور غیرقانونی کنکشن سے لوگوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
احتجاجی مظاہرین سے پولیس کے مذاکرات ہوئے جس کے بعد مظاہرہین نے اپنا احتجاج ختم کرکے سڑک کو کھول دیا۔