27 جنوری ، 2017
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں مسائل کے حل کے لیے اداروں کو غیر سیاسی بنایا جائے،جب تک اداروں سے سیاست نہیں نکالی جاتی اس وقت تک امن نہیں آئے گا۔
عوامی نیشنل پارٹی کا جنرل ورکر کنونشن سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں ہوا، کارکنوں سے خطاب میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں پینسل سے مردم شماری ہوتی ہے۔
انہوں نے کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔