پاکستان
28 جنوری ، 2017

لاپتا بلاگر احمد وقاص گورایا بھی گھر واپس آ گئے

لاپتا بلاگر احمد وقاص گورایا بھی گھر واپس آ گئے

 

لاپتا بلاگر احمد وقاص گورایا بھی اپنے گھر واپس آ گئے۔لاہور میں ذرائع نے احمد وقاص گورایا کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

لاہور میں گھر کوواپس لوٹنے والے والےاحمد و قاص گورایا بھی بلاگر ہیں، اور وہ ہالینڈ میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔

احمد وقاص گورایا اپنی بہن کی شادی کے لیے لاہور آئے تھے جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے تھے، ذرائع کے مطابق احمد وقاص گورایا کے خلاف بھی کوئی مقدمہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔

احمد وقاص گورایا سے پہلے اسلام آباد کے بلاگر پروفیسر سلمان حیدر بھی اپنے گھر پہنچ چکے ہیں، جس کی مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے۔

4 جنوری کو سماجی کارکن اور بلاگر سلمان حیدراپنےد وستوں سے ملنے اسلام آباد میں بنی گالہ گئے اور واپس نہ آئے، رات گئے ان کی بیوی کے نمبر پر سلمان حیدر کے موبائل سے ایس ایم ایس آیا کہ ضروری کام سے جا رہا ہوں، گاڑی کورنگ کےپاس کھڑی ہے، وہاں سے لے لیں۔

سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی دیگر تین بلاگرز کے لاپتہ ہونے کا معاملہ بھی منظر عام پر آ گیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی اور بعد میں سینیٹ کے فلو ر پر بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سلمان احمد کو دو گاڑیوں،ٹویوٹا سرف اور ٹویوٹا ویگو پر سوار افراد نے اغواء کیا ،مگر وہ سلمان حیدر کو کہاں لے گئے، کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

سلمان حیدر اور دیگر بلاگرز کے لاپتہ ہونے کےد وران سوشل میڈیااور کچھ چینلز پر ان کے خلاف کئی قسم کی الزام تراشیاں سامنے آئیں، مگر ان کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کوئی کارروائی دیکھنے میں آئی۔

سلمان حیدر 23 روز بعد گھر واپس آئے ہیں پولیس ذرائع کہتے ہیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

مزید خبریں :