28 جنوری ، 2017
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھر میں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کراچی میں گر گئے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سکھر میں گھڑ سواری کے دوران گرگئے، خیریت رہی کہ انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی،لیکن ان کے پاؤں میں موچ آئی ہے، خورشید شاہ صالح پٹ کے قریب زمینوں کا دورہ کررہے تھے۔
اِدھر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارناظم آباد میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گرگئے، وہ بیٹنگ کرتے ہوئے رن لینے کی کوشش میں پچ پر گرے۔