پاکستان
28 جنوری ، 2017

بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد کی نشریات پر پالیسی منظور

بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد کی نشریات پر پالیسی منظور

 

آصف علی بھٹی...وزیراعظم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بھارتی فلموں سمیت غیرملکی مواد کی نشریات سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری بھارتی فلموں کی نمائش رکنے کے بعد سے مالی مشکلات کا شکار تھی، سینما ہاؤسز میں لوگوں کی دلچسپی 60فیصد سے زائد کم ہو گئی تھی۔

ایسے میں وزیر اعظم نواز شریف نے فلم انڈسٹری اور سینما کی بحالی کے لیے سفارشات تیار کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی،کمیٹی نے سفارشات تیار کیں اور اب وزیر اعظم نے ان کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فلموں کی نمائش بھی اگلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، بھارتی فلم ’رئیس‘ سمیت دیگرفلمز کی سنسر شپ کےبعد منظوری آئندہ ہفتےدیے جانے کا امکان ہے۔

بھارت سمیت ایرانی اور ترک فلموں کی نمائش کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کاعمل آسان بنادیا گیا ہے،وزارت کامرس کا کردار ختم اور این او سی اب وزارت اطلاعات جاری کرے گی، سنسر بورڈ کا کردار پہلے جیسا ہی رہے گا۔

وزارت اطلاعات آئندہ ماہ اہم مشاورتی کانفرنس بھی بلائےگی جس میں سینما مالکان، ڈائریکٹرز، ایکٹرز، انویسٹرز اور فلم انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مراعاتی پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :