29 جون ، 2012
لندن… برطانیہ میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ سڑکیں اور ریلوے لائن بلاک ہوگئی۔ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ انوائرمنٹ ایجنسی نے برطانیہ کے علاقوں شمالی انگلینڈ اور مڈ لینڈ میں 10 فلڈ وارننگ اور 47 الرٹ جاری کیے ہیں۔ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ریلوے لائنز زمینی تودے گرنے کے باعث بلاک ہو گئیں۔سیلاب اور بارشوں سے شمالی آئرلینڈ میں ایک ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔ برمنگھم میں 45 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔کچھ علاقوں میں پانی کاروباری مراکز ،گھروں اور اسکولوں میں داخل ہو گیا۔مشرقی مڈ لینڈ میں گالف کے بال کے برابر اولے بھی پڑے جس سے گرین ہاوٴس اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کے دوران 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شدید بارش کی وجہ سیاولمپک مشعل کولنکولن سے گاڑی میں ناٹنگھم روانہ کردیاگیا۔