انٹرٹینمنٹ
29 جون ، 2012

بالی وڈ اداکارہ ایشادیول کی شادی آج ہوگی

بالی وڈ اداکارہ ایشادیول کی شادی آج ہوگی

ممبئی… بالی وڈ اداکارہ ایشادیول کی شادی آج ہوگی۔ گذشتہ روز ممبئی میں اداکارہ ایشا دیول کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ایشا کے خاندان والوں اور دوستوں نے بھر پور شرکت کی۔ بالی وڈ ڈریم گرل ہیمامالنی کی بیٹی ایشا آج بھرت تکھتانی سے شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔شا دی سے قبل ایشا کی بہن آہنا اور والدہ نے مہندی کی رسم کا اہتمام کیا۔تقریب میں ایشا دیول کے رشتے داروں اور دوستوں کو ہی بلا یا گیا تھا۔مہندی کی رسم میں ایشا کی ڈیزائنر نیتا لولا نے میڈیا کو بتایا کہ ایشا کا عروسی جوڑا سبز، پیلے ، اورنارنجی رنگ کا مجموعہ ہے۔ایشا کی شادی کی تقریب میں امیتابھ بچن، عامر خان، سلمان خان سمیت بڑے بڑے ستاروں کی آمد متوقع ہے۔

مزید خبریں :