دنیا
30 جنوری ، 2017

برطانوی شہریوں کی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت

برطانوی شہریوں کی ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت

برطانیہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ برطانیہ روکنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔

اس حوالے سے دس لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کردیے، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اس قابل نہیں کہ ملکہ برطانیہ اُن کا استقبال کریں، ٹرمپ کو برطانیہ میں آنے کی اجازت نہ دی جائے، برطانوی حکومت نے شہریوں کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

ادھرامریکا میں سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے ری پبلیکن چیئرمین باب کورکر نے ٹرمپ انتظامیہ سےامیگریشن پابندی کے احکامات واپس لینےکامطالبہ کیا ہے، ری پبلیکن سینیٹر جان مک کین اور لِنزے گراہم کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ کی اس پابندی کے نتیجے میں امریکا کی سیکیورٹی بہتر ہونے کے بجائے دہشت گردی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

 

مزید خبریں :