31 جنوری ، 2017
یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی بحری جہاز پر حملہ میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی عسکری اتحاد کے بیان کے مطابق یہ حملہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے قریب اس وقت کیا گیا جب سعودی جنگی جہاز سمندر میں معمول کی نگرانی گشت پر تھا۔
حوثی باغیوں کی تین خود کش بمبار کشتیوں نے حملے کی کوشش کی جن میں سے دو کشتیوں کو قریب پہنچنے سے روک دیا گیا، تاہم بارود سے لدی تیسری کشتی جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔
دھماکے سے سعودی بحریہ کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، یاد رہے کہ سعودی قیادت میں عسکری اتحاد مارچ 2015ء سے حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں کر رہی ہیں۔