01 فروری ، 2017
گورنر پنجاب نے صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الائونس کی منظوری دے دی ۔
ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ کے ساتھ یوٹیلیٹی الائونس کی مد میں 3 سے 7 ہزار روپے ملیں گے، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا ۔
گریڈ 1 سے 8 تک کے ملازمین کو 3 ہزار اور گریڈ 9 سے 14 تک کے ملازمین کو 4 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، خصوصی الاؤنس کی مد میں بھی تنخواہوں میں 12 سو سے 11 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔