دنیا
29 جون ، 2012

سلمان خان بھی سربجیت کی رہائی کیلئے میدان میں آگئے

سلمان خان بھی سربجیت کی رہائی کیلئے میدان میں آگئے

ممبئی… بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں قید بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں قید سربجیت سنگھ 1990 میں لاہور اور ملتان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا مجرم پایا گیا تھا۔ سربجیت سنگھ حکومت پاکستان کے مطابق منجیت سنگھ ہے اور لاہور اور ملتان میں کئی بم دھماکوں میں 14 افراد کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔ 1991 میں اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم تب سے اب تک کئی بار پھانسی ملتوی کی گئی ہے، اور وہ اب بھی کوٹ لکھ پت جیل میں قید ہے۔ کچھ روز قبل پاکستان کی حکومت کی جانب سے سربجیت سنگھ کی رہائی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا کہ رہاسربجیت سنگھ کو نہیں بلکہ ایک اور بھارتی قیدی سرجیت سنگھ کو کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں شائع ہونے والی سربجیت سنگھ کی بہن کی تصاویر دیکھ کر سلمان خان کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے پاکستانی عوام، میڈیا، حکومت اور خصوصاً صدر زرداری سے سربجیت سنگھ کی رہائی کی اپیل کی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت دکھی ہیں اور پاکستان کے لوگ سربجیت سنگھ کی رہائی ممکن بنا کر ہی ان کی تکلیف دور کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :