03 فروری ، 2017
پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آزمائش کا دور چل رہا ہے مگر اس بحران سے جلد نکل جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری اور تاجر جہانزیب مغل نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے ایم کیو ایم میں شامل ہوا ہوں۔
ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کا شفاف ہونا ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ایم کیو ایم جلد بحران سے نکل جائے گی۔