کاروبار
29 جون ، 2012

پاکستان نے تاحال مزید قرض کیلئے درخواست نہیں دی، آئی ایم ایف

پاکستان نے تاحال مزید قرض کیلئے درخواست نہیں دی، آئی ایم ایف

واشنگٹن … تین ماہ کے درآمد ی بل سے کم زرمبادلہ کے ذخائر رہنے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اب تک مزید کسی نئے قرضے کی درخواست نہیں کی۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے تعلقات جیری رائس سے جب صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آئی ایم ایف پاکستان کو نیا قرضہ اس وقت تک نہیں دے گا جب تک اس میں امریکی رضا مندی شامل نہ ہو؟ تو اس پر جیری رائس کا کہناتھا کہ پاکستان نے اب تک کسی قرضے کی درخواست نہیں کی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے حکام پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ پاکستان نے سال 2008ء میں بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباوٴ کے باعث آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا تھا جبکہ رواں سال بھی جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچنے سے زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی کم ترین سطح 15 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں۔

مزید خبریں :